Wednesday January 22, 2025

سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر موجود ہیں یا نہیں عمران خان کو کیا پتہ، مجھے سب معلوم ہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دھماکے دار بیان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی سمندری حدود میں جاری تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی میدان میں آگئے ہیں اور کہتے ہیں کہ عمران خان کو کیا پتہ کہ تیل اور گیس کے ذخائر کیا ہوتے ہیں انھوںتو اس کمپنی کا نام تک نہیں معلو م جو وہاں کام کررہی ہے۔ مجھے اس بارے میں سب معلومات ہیں ۔ اور ساری تفصیلات سے آگاہ ہیں۔ سمندری حدود سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا امکانات موجود ہیں، ایک کنویں کی ڈرلنگ ناکام بھی ہوگئی تو مزید 3 سے 4 کنووں کی ڈرلنگ کی جا سکتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ ایک کنویں کی ڈرلنگ کرنے پر کافی پیسہ خرچ ہوتا ہے۔

FOLLOW US