Monday January 20, 2025

رشتے کرانے والوں سے بچ کر رہیں چین کا پاکستانیوں کو مشورہ

بیجنگ (آ ئی این پی)چین کی حکومت نے پاکستانی لڑکیوں کی چینیوں سے شادیوں اورجسم فروشی کے لئے چین اسمگلنگ کی خبروں کا نوٹس لے لیا، تفصیلات کے مطا بق چینی وزارت خارجہ نے پاکستانیوں اور چینیوں کے رشتے کرانے والے غیر قانونی اداروں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کردی،چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ لوگ ایسے عناصر کے ہاتھوں بے وقوف نہ بنیں۔ دھوکہ دہی سے ہونیوالی شادیوں سے باز رہیں۔چین نے تحقیقات کے لئے پاکستانی اداروں سے تعاون کا بھی اعلان کیا ہے۔

FOLLOW US