Monday January 20, 2025

فردوس باجی! آپ کے کیلئے شوکت عزیز، زرداری اور عمران نیازی میں سے کون اچھا باس تھا اور ہے؟‘رانا ثناء اللہ نے معنی خیزسوال اُٹھادیئے

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی سارے سیاسی بیمار اور مہاجرین نواز شریف اور شہباز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں،آپکے کیلئے شوکت عزیز، زرداری اور عمران نیازی میں سے کون اچھا باس تھا اور ہے؟۔انہوں نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی سارے سیاسی بیمار اور مہاجرین نواز شریف اور شہباز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں،فردوس باجی وزیراعظم نااہل اور حکومت

نالائق ہے اس لئے کارکردگی پہ تو آپ کا ٹویٹ آ نہیں سکتا، نواز شریف اور شہباز کے بارے میں بات کرنا آپ کی مجبوری ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا ک فردوس باجی شوکت عزیز، زرداری اور عمران نیازی میں سے کون اچھا باس تھا اور ہے؟،فردوس باجی آپ کے موجودہ سیاسی باس کا وزن اور ملبہ بڑھتا جا رہا ہے،فردوس باجی سرکاری بسوں اور دوائیوں میں مصنوعی اضافہ کا جواب نہیں آیا؟؟،فردوس باجی جعلی گیس بل اور وزارت ِ پیٹرولیم میں ڈاکے کا جواب نہیں آیا۔

FOLLOW US