اسلام آباد(آن لائن )عمران خان کی موجودگی میں فردوس عاشق ایوان کی قومی اسمبلی میں دھماکہ خیز انٹری، سیدھا کہاں جا کر بیٹھ گئیں؟دیکھ کر وزیر اعظم سمیت ہر کوئی حیران رہ گیا۔۔۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پریس گیلری میں غیر رسمی انٹری کرکے صحافیوں کو حیران کردیا۔ پریس گیلری سے ایوان کی کوریج دیکھی اور صحافیوں کے مسائل بھی سنے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا اور وزیراعظم بھی اجلاس میں
موجود تھے کہ اچانک معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس گیلری میں غیر رسمی انٹری کرکے صحافیوں کو حیران کردیا اور اُوپر سے ہاتھ ہلاکر اراکین اسمبلی کو سلام بھی کرتی رہی ۔فردوس عاشق اعوان نے پریس گیلری سے ایوان کی کوریج دیکھی اور صحافیوں کے مسائل بھی سنے .