Wednesday January 22, 2025

پہلے روزے کے دن ہی قیامت خیز خبر قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، افسوسناک واقعہ پیش آگیا

چارسدہ(آئی این پی ) تنگی کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اوردوبچوں سمیت ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں تنگی کے علاقے شیخانوباڑی بند میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دو بچے جاں جب کہ ایک بچی عمامہ زخمی ہوگئی۔ خبرسنتے ہی بچوں کی دادی حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگئیں، جس کے بعد ایک ہی گھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔جاں بحق ہونے والوں میں عائشہ زوجہ ابراہیم، سلمی دختر ابراہیم، اسماعیل ولد ابراہیم شامل ہیں۔ جاں بحق افراد اور زخمی بچی کو جمال آباد ہری چند اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

FOLLOW US