Wednesday January 22, 2025

چودھری نثار کا فیصلہ بالکل درست تھا درباریوں کویہ بات سمجھ میں نہیں آسکتی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق خاتون رکن قومی اسمبلی ماروی میمن کہتی ہیں کہ مسلم لیگ (ن) میں جن لوگوں کو آگے ہونا چاہیے تھا وہ بد تمیزی کے ڈر سے اور اپنا دامن بچانے کےلئے کنارے ہو گئے۔ چودھری نثار کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ماروی میمن کا کہناتھاکہ انھوںنے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرکے اچھا فیصلہ کیا۔ ماروی میمن نے کہاکہ باصلاحیت لوگوں کو پارٹی کی نہیں پارٹی کو ان کی ضرورت ہوتی ہے تاہم 99 فیصد درباری یہ باتیں نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ سسٹم کے غلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے دماغ والے جعلی دانشور باتوں کے بجائے ان کی فہرست بنائیں جنہیں آگے ہونا چاہیے تھا تاہم وہ بدتمیزی کے ڈر سے کنارے ہو گئے۔

FOLLOW US