Wednesday January 22, 2025

بہت بڑی خوشخبری گیس کا ذخیرہ دریافت ہو گیا یومیہ کتنی گیس نکل رہی ہے، بڑی خبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونےکی اطلاعات ہیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضلع جامشورو کے کوٹری بلاک سے دریافت ہواہے۔ بتایا گیا ہے کہ ذخیرے سے یومیہ 18.5 ملین کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے۔گیس کا ذخیرہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے دریافت کیا ہے۔گذشتہ سال پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں تیل اور گیس کا نیا

ذخیرہ دریافت کیا تھا۔اس وقت جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ان ذخائر سے یومیہ 313 بیرل تیل اور 77 پی ایس آئی گیس حاصل ہوگی۔ پی پی ایل پنجاب کے ضلع چکوال کے مقام کرسال بلاک کے تلہ گنگ ایکس ون کنوئیں کا 100 فیصد حصے دار ہے۔تلہ گنگ کنویں کی کھدائی کا آغاز 24 مئی 2018 کو ہوا تھا جہاں سے کنویں سے حاصل شدہ مواد کی جانچ کے دوران کنوئیں سے تیل حاصل ہوا۔

FOLLOW US