Wednesday January 22, 2025

سونا اتنا سستا ہو گیا کہ جتنا مرضی خریدلیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی سے خریداروں کےلئے اچھی خبرآگئی۔ قیمت میں سینکڑوں روپے فی تولہ کمی کی خبروں نے ہر طرف کھلبلی مچا دی۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ سونا 400 روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔ ذرائع کی تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 67 ہزار 550 روپے مقرر کی گئی، جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 61 ہزار 900 روپے فی تولہ مقرر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہونے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ پر منفی اثرات پڑے ہیں۔

FOLLOW US