Wednesday January 22, 2025

والدین جون اور جولائی کی فیسیں ہر گز ادانہ کریں سندھ ہائیکورٹ نے حکم جاری کر دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کو سختی سے انتباہ کیا ہے کہ وہ والدین سے جون اور جولائی کی اکٹھی فیس ہر گز وصول نہ کریں۔ تفصیلات کےمطابق سوموار کے روز سندھ ہائی کورٹ میں والدین کی جانب سے دی گئی درخواست پر سماعت کی جس میں والدین نے موقف اختیار کیا تھا کہ نجی سکولوں نے بچون کی موسم گرما کی تعطیلات کے دو چلان دیے ہیں اور والدین کو جون اور جولائی کی اکٹھی فیس دینے کا کہا گیا ہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔جس پر

اعلیٰ عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ والدین صرف ایک ماہ جون کی فیس جمع کروائیں اور سکولوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک چالان واپس لیں ۔ والدین کے وکلاء نے عدالے سے درخواست کی کہ آج فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی لیکن کیس کا فیصلہ نہ آنے کی وجہ سے والدین ابھی تک فیس جمع نہیں کروا سکے اس لیے انہین فیس جمع کروانے کی مہلت دی جائے جس کے بعد عدالت نے والدین کو فیس جمع کروانے کے لیے 3دن کا وقت دیا ہے اور یہ بھی حکم جاری کیا ہے کہ جو والدین فیس جمع نہیں کروائیں گے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی

FOLLOW US