Wednesday November 27, 2024

خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر کرائے پر دستیاب ہوں گے

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) اب ٹرانسپورٹ مسائل سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آسمان سے راستہ ڈھونڈ کر آپ کو منزل پر پہنچا دیا جائے گا۔خیبر پختونخو ا میں ہیلی کاپٹر کرائے پر دستیاب ہوں گے۔ ،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ہیلی کاپٹر کرائے پر دینے کی تیاری کر لی ہے۔ایس اوپیز میں ترمیم کے بعد سرکاری ہیلی کاپٹر کرائے پر حاصل کیا جا سکے گا،

ترمیم کے بعد صوبائی وزراءبھی ہیلی کاپٹر استعمال کر سکیں گے،ترمیم 9 مئی کے کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیشکش کی جائے گی۔ایس او پیز میں ترمیم کے بعد ایم پی ایز بھی کرائے پر ہیلی کاپٹر حاصل کر سکیں گے،اور اس کے اخراجات صوبائی حکومت ادا کرے گی۔خیال رہے تحریک انصاف کی حکومت پہلے بھی پشاور ہیلی کاپٹر کیس کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہ چکی ہے۔تاہم اب نیب نے خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بطور پارٹی چئیرمین استعمال کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحقیقات بند کر دی ہیں۔کہ نیب ذرائع کے مطابق کیس کی تحقیقات 8 ماہ قبل مکمل کرنے کے بعد مذکورہ فائل خیبرپختونخوا نیب سے ہیڈ کوارٹر بھجوائی گئی تھی۔ کیس کی فائل میں وزیراعظم عمران خان سے طلب کیا گیا تحریری جواب بھی شامل نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نیب پشاور میں پیشی کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جوابات کو ہی وزیراعظم عمران خان کا جواب تصور کیا گیا یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان

کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لیا تھا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 پر 22 گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی اور اوسطاً 28 ہزار روپے فی گھنٹہ کے حساب سے 74 گھنٹوں کے 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے ادا کیے۔

FOLLOW US