Wednesday January 22, 2025

آٹا بے تحاشہ مہنگاہونے والا ہے پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نےپیشگی خبردار کر دیا

لاہور(آئی اےن پی) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب ) کے چےئرمین حبیب الرحمن خان لغاری ، گروپ لیڈر عاصم رضا، لےاقت علی خان ، میاں ریاض اور چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہاہے کہ ابتر معاشی و اقتصادی صورتحال کے باوجود حکو مت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر شب خون مارا ہے ،لہذا پٹرولیم مصنوعات

کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے باعث 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا مزید 2 روپے مہنگا ہوگا۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوںنے کہاکہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماو ¿ں نے کہا کہ حکومت کو رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف دینا چاہےے تھا تاہم حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کا بم گرا کر عوام کو پیس کر رکھ دےا ہے ۔ چےئرمین حبیب الرحمن لغاری نے کہا کہ عمران خان محب وطن آدمی ہیں ان سے اس قسم کے فیصلوں کی امید نہیں تھی ،موجودہ حکومت سے آئے روز مہنگائی ہی مہنگائی کے اقدامات سامنے آرہے ہیں ۔گروپ لیڈرعاصم رضا نے پٹرولیم کی قیمتوں میں ہونے والے اس ہوشربا اضافے کے بعد ہر شعبہ ہائے زندگی کو مہنگائی نے اپنی لپیٹ میں لے لےا ہے ، غریب اورصنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہونگے ۔لیاقت علی خان نے کہا کہ اگر حکومت ریونیو اکٹھا کرنا ہے تو حکومت ہر طرح کی لگثری اشےاءکی امپورٹ پر ٹیکس ڈیوٹی میں اضافہ کرتی ۔میاں ریاض اور چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا کہ حکومت کے ان غیر دانشمندانہ فیصلو ں کے باعث پورے ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گےا ہے اور کھانے پینے کی اشےائے ضرورےہ، ٹرانسپورٹیشن ، انڈسٹری ،کاٹیج انڈسٹری

، مینو فیکچرنگ کا شعبہ ، زراعت ، انڈسٹری ، ادوےات،بجلی، گیس کی قیمتیں سمیت ہر جگہ بس مہنگائی ہی مہنگائی کا دور دورہ ہوگا جبکہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں مہنگائی تو پہلے ہی عروج پر ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہر چیز کو آگ لگ گئی ہے ۔ پی ایف ایم اے کے رہنماو ¿ں نے کہاکہ حکومت نے موجودہ حالات میں انتہائی غیر دانشمندانہ فیصلہ کےا ہے جسے فوری طور پر واپس لےا جائے۔

FOLLOW US