Sunday June 2, 2024

بس کچھ ہی گھنٹوں میں بارش شروع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )بس کچھ ہی گھنٹوں میں بارش شروع، گرمی سردی کو میں بدلنے والی بارش پاکستان کے کن کن شہروں میں ہوگی ؟ تفصیلات جاری ۔۔۔ پھر سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کو تیار، گرمی کی شدت بڑھتے ہی ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری آگئی، محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں اتوار کے روز سے بارش کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بیشتر علاقوں خاص کر پنجاب اور سندھ میں مئی کے ماہ کا آغاز ہوتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک کے کئی شہروں خاص کر کراچی میں ہیٹ اسٹروک کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔ تاہم ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری بھی سنا دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کی نوید سنائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ رواں ہفتے کے آخری روز یعنی اتوار سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ اتوار سے ملک کے کئی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ بارش کے اس سلسلے کے باعث گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی ہوگی۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ رواں برس توقع سے زائد بارشیں ہونے کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت حد سے زیادہ نہیں بڑھی۔ جبکہ اب پھر سے ایسے ماہ میں بارشوں کے سلسلے کے آغاز کی نوید سنائی گئی ہے، جب بارشیں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔

FOLLOW US