Tuesday February 25, 2025

بلو بیٹا : عمران خان سیکٹڈ نہیں الیکٹڈ وزیراعظم ہے سیلیکٹڈ تو آپ کے پاپا جانی تھے کیونکہ 2007 کے انتخابات کے موقع پر امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ۔۔۔۔۔ صف اول کے صحافی نے عمران خان پر تنقید کرنے والوں کی زبانیں گنگ کر ڈالنے والا انکشاف کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا ٹی وی کا انتہائی مقبول تفریحی پروگرام” مذاق رات‘‘ اس وقت ملک کے اندر اور باہر سب سے زیادہ دیکھا جارہا ہے اور اس پروگرام میں گزشتہ آٹھ ماہ سے کراچی سے مدعو کئے جانے والی خواتین و حضرات نے پروگرام کے اینکر واسع چوہدری کے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں یہی کہا ہے کہ نامور کالم نگار منیر احمد بلوچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور بلائے گئے‘ ان مہمانوں میں زندگی

کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے علا وہ شو بز کی تمام شخصیات یہ بتا کر سب کو حیران کر دیتی ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا‘ لیکن صرف حالیہ انتخابات میں نا صرف وہ خود‘ بلکہ اپنی پوری فیملی کو ساتھ لے کر کراچی کی دھوپ اور گرمی میں پولنگ سٹیشنوں پر پہنچے‘ تاکہ عمران خان کے حق میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔ یہ ان تمام الزامات اور جھوٹے پراپیگنڈے کا جواب ہے ‘جس کی تکرار نون لیگ اور پیپلز پارٹی‘ آج کل قومی اسمبلی‘ سینیٹ اور ٹی وی پروگراموں میں شدت سے کر رہے ہیں۔ الغرض مذکورہ رائے دہندگان کے بقول‘ انہوں نے اپنی جمہوری رائے کا کبھی اظہار ہی نہ کیا تھا‘لیکن وہ حالیہ عام انتخابات میںا س لیے اہل و عیال کے ساتھ پولنگ سٹیشنوں کے باہر طویل قطاروں میں کھڑے ہوئے‘ تاکہ سائیں سرکار جان لے کہ عمران خان سلیکٹڈ نہیں ‘ بلکہ عوامی رائے عامہ کے الیکٹڈ وزیر اعظم ہیں۔ بلاول زرداری سلیکٹڈ وزیر اعظم کا لفظ استعمال کرنے سے پہلے؛ اگر امریکہ کی سابقہ سیکرٹری آف سٹیٹ کونڈا لیزا رائس کی کتاب No Higher Honor کا صرف ایک صفحہ پڑھ لیں، جس میں وہ لکھتی ہیں ” 2007ء میں جنرل مشرف کو بے نظیر بھٹو کے قریب لانے کیلئے اس نے جس قدر بھاگ دوڑ کی‘ وہ میں ہی جانتی ہوں ‘