Monday January 20, 2025

وہی ہواجس کی توقع تھی شہباز شریف نے بیرون ملک رقم بھیجنے کا اعتراف کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا کہ شہباز شریف نے خود میرے سامنے بیرون ملک پیسے بھیجے کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایڑھیاں رگڑ رہے تھے، ان کا ماننا تھا کہ وہ پی اے سی کے چئیرمین بن جائیں گے تو اجلاسوں میں شرکت کر سکیں گے ۔جو

لوگ شہباز شریف کو جانتے ہیں وہ یہ جانتے ہیں کہ وہ بہت ہی کمزور آدمی ہیں ۔ یہ بات 2009ء کی ہے ، اُس وقت پانامہ کا کہین تذکرہ بھی نہیں تھا۔ میں نے ایک کالم لکھا تھا جس میں میں نے کہا تھا کہ ان کی لندن میں جائیدادیں ہیں۔ 5،6 بلین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری بھی ہے جس پر انہوں نے مجھے ملنے کے لیے بلا لیا اور 2 گھنٹے چالیس منٹ تک یہ ملاقات جاری رہی۔اس ملاقات میں انہوں نے ایک لمبی کہانی سنائی کہ کیسے انہوں نے بزنس شروع کیا اور کیسے جائیداد بنائی ، جب انہوں نے اتنی طویل گفتگو کی تو میں نے آخر میں ان سے کہا کہ میں نہیں سمجھ سکا ، کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں بات شروع کرنا تو آتا ہے لیکن وہ بات کو ختم کرنا نہیں جانتے۔ میں نے پوچھا کہ آپ یہ بتائیں کہ کیا آپ نے پیسے باہر بھیجے ہیں؟ جس پر انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں میں نے پیسے باہر بھیجے ہیں۔30 سے 40 بلین ڈالر اخراجات کی مد میں بھیجا گیا۔ میرا سورس بہت اچھا تھا ، میرا سورس ان کا پارٹنر تھا جس کے ساتھ وہ مل کر کام کر رہے تھے۔ مجھے ایک بااعتماد آدمی عمران خان نے بتایا تھا کہ فلاں صاحب نے مجھے یہ بتایا ہے۔ یقیناً عمران خان کو اس وقت

اس خبر کی اہمیت کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔ میں نے کالم لکھا ، انہوں نے مجھے بلایا ، اور جواب طلب کیا۔ ہارون رشید نے مزید کہا کہ انسان کی فطرت دیکھ کر پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔

FOLLOW US