Monday January 20, 2025

زکوۃ کٹوتی کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے رواں سال کے لیے زکوۃ کٹوتی کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کردیا۔وزارت مذہبی امور نے زکوۃ کے نصاب کے حوالے سے تمام بینکس کو نوٹیفکیشن جاری کردیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 44 ہزار 415 روپے سے کم رقم پر زکوۃ لاگو نہیں ہوگی۔وزارت مذہبی امور نے بینکز کو ہدایت جاری کی کہ یکم رمضان کو تمام بینک زکوۃ کی مقرر نصاب پر کٹوتی کریں۔

خیال رہے کہ زکوۃ کی کٹوتی تمام سیونگ بینک اکاونٹس پر لاگو ہوگی۔گذشتہ سال حکومت پاکستان نے ملک میں زکوۃ کٹوتی کے لیے کم سے کم نصاب 39 ہزار ایک سو 98 مقرر کیا تھا۔2017 میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے زکوٰۃ کٹوتی کا نصاب 38 ہزار 405 روپے کی حد پر مقرر کیا گیا تھا۔

FOLLOW US