Wednesday January 22, 2025

…شہبازشریف کی ضمانت منسوضی کےلئے آپ کو بہت محنت کرنا ہو گی سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے وکیل نعیم بخاری کو ایک ایسی بات کہہ دی

شہبازشریف کی ضمانت منسوضی کےلئے آپ کو بہت محنت کرنا ہو گی سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے وکیل نعیم بخاری کو ایک ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی چونک گیا ایک وہ ہیں جن کی ضمانت ہوچکی اورایک وہ جن کی ضمانت نہیں ہوئی، نعیم بخاری کی انتھک کوششوں کے باوجود یہ دونوں معیار ہمارے ذہن میں ہیں، اس کیس کی حساسیت سے آگاہ ہیں،جسٹس عظمت سعید

اسلام آباد (آ ئی این پی)سپر یم کو رٹ میں آشیانہ ہاسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے وکیل نعیم بخاری سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ کو ضمانت منسوخی کے لیے بہت محنت کرنا ہوگی۔جمعرات کو جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر شہباز شریف کی طرف سے اشتر اوصاف اور فواد حسن فواد کی طرف سے اعظم تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت شروع

ہوئی تو اشتر اوصاف نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ اضافی دستاویزات ہیں، وہ جمع کرانا چاہیں گے، دستاویزات میں پاور آف اٹارنی اور دوسرے دستاویزات شامل ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالت اس کیس میں نوٹس جاری کرچکی ہے جب کہ استغاثہ کے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس عظمت سعید نے کہا ‘نعیم بخاری صاحب آپ کو ضمانت منسوخی کے لیے بہت محنت کرنا ہوگی۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے اس کیس کے 2 معیار ہیں، ایک وہ ہیں جن کی ضمانت ہوچکی اور ایک وہ جن کی ضمانت نہیں ہوئی، نعیم بخاری کی انتھک کوششوں کے باوجود یہ دونوں معیار ہمارے ذہن میں ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت کو ملزمان پر لگے الزامات پر مبنی چارٹ بنا کر پیش کریں۔فاضل جج نے ہدایت کی کہ 15 مئی کو تمام فریقین تیاری کر کے آئیں، ہم آپ کو تفصیل سے سنیں گے، ہم اس کیس کی حساسیت سے آگاہ ہیں۔

FOLLOW US