پشاور (آ ئی این پی)خیبرپختون خوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ بلاول اور مریم نواز کی سیاست وقت سے پہلے ہی ختم ہوگئی ہے ، بلاول بھٹوزرداری باپ کی کرپشن چھپانا چاہتے ہیں ۔جمعرات کو ایک بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کرپشن کی نشانیاں بن چکی ہیں، بلاول نے قوم کو مایوس کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کو جلد بحران سے نکال لیں گے، زرداریوں اور شریفوں سے لوگوں کو نجات مل گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے ملک کو ٹریک پر ڈال دیا ہے، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں لوٹ مار رک گئی ہے۔