Wednesday January 22, 2025

فیصل واوڈا کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث توازن کھو بیٹھا ،دھماکہ خیز خبر

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) فیصل واوڈا کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث توازن کھو بیٹھا،ہیلی کاپٹر میں فیصل واوڈا کے علاوہ کونسی اہم ترین شخصیت موجود تھیں؟ دھماکہ خیز خبر ۔۔۔وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر توازن کھو بیٹھا، ہیلی کاپٹر میں چیئرمین واپڈا سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے، پائلٹ نے تیز ہچکولوں کے بعد ہیلی کاپٹرکو نیچے اتار لیا،تمام مسافر محفوظ ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا ہے،

تقریب سے شرکاء واپس آرہے تھے کہ موسم خراب ہوگیا۔ وزیراعظم بھی کچھ دیر پہلے ہی اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔تاہم ہوا بہت تیز تھی ،موسم کی خرابی کے باعث وفاقی وزیر اور دیگر مہمانوں کا ہیلی کاپٹر توازن کھو بیٹھا۔اسلام آباد پائلٹ نے تیز ہچکولوں کے بعد ہیلی کاپٹر کو اتار لیا ۔بتایا گیا ہے کہ پائلٹ سمیت تمام مسافر محفوظ ہیں مسافرموسم بہتر ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ہیلی کاپٹر میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا ،چیئرمین واپڈا سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ واضح رہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مہمند ڈیم کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ڈیم دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر تعمیر کیا جائے گا.291 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے ڈیم میں 12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی، اس کے ذرئعے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوسکے گی. مہمند ڈیم دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر تعمیر کیا جا رہا ہے جو پشاور سے 37 کلو میٹر شمال کی جانب ضلع مہمند میں واقع ہے. ڈیم کی اونچائی 213 میٹر یعنی 698 اعشاریہ 82 فٹ بلند ہو گی، ڈیم سے دائیں اور بائیں جانب نکلنے والے نہری نظام سے ضلع مہمند کی مجموعی طور پر 16667 ایکڑ بنجر زمین کاشت کے قابل ہو سکے گیمہمند ڈیم کی تعمیر سے ضلع چارسدہ اور نوشہرہ کے زیادہ ترعلاقے موسمی سیلاب سے محفوظ ہو جائیں گے، یہ ڈیم 5 سال یعنی 2024ءتک مکمل ہو گا. اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے وادی تیراہ کے اسپورٹس فیسٹیول باغ امن میلے میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف دستوں کی جانب سے صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا. اس موقع پر فرنٹیئر کور کے دستے کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو سلامی پیش کی گئی، انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے.مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر برائے آبی وسائل

فیصل واوڈا، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، عہدیداروں اور مقامی عمائدین نے شرکت کی. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے ڈی کے لیے زمین فراہم کرنے پرمقامی افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کے لیے اپنی زمین دینے سے بڑی قربانی کوئی نہیں.وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا کام نہیں ہے کہ وہ ملک میں ڈیم کی تعمیر کے لیے اقدامات اٹھائے لیکن میاں ثاقب نثار نے حکمرانوں کی عدم توجہ کی وجہ سے یہ اقدامات اٹھائے. تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم خان نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو ڈیم فنڈ کا آغاز کرنے پر خراج تحسین پیش کیا. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان وادی تیراہ میں گیا جو ایک ایسی وادی ہے جہاں انگریز بھی حکومت نہیں کرسکا اور وہاں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا‘ ہم چین کی طرح اپنے ملک کو ترقی دینی ہے جس طرح چین نے اپنے ملک کو ترقی دی

FOLLOW US