Wednesday November 27, 2024

چلچلاتی گرمیوں میں سردیوں کے مزے ۔ گرج چمک کیساتھ خوب تیز بارشیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانیوں تیاری کرلو۔۔گرج چمک کیساتھ خوب بارشیں ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی ۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا بھی خطرہ ہے۔خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ہزارہ، ہری پور اور مانسہرہ میں بارش ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام

آباد میں آج گرمی کی شدت میں قدرے اضافے کا امکان ہے۔ دوپہر کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام کے وقت موسم معتدل رہے گا۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ کراچی آج پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور شہر میں ہیٹ ویو کا بھی خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو تین دن تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر 115 ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔سندھ بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات نے پنجاب اور آزاد کشمیر میں بھی موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ پنجاب میں صبح اور شام کے وقت موسم معتدل رہے گا جبکہ دوپہر میں درجہ حرارت بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ آزاد کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔لاہور میں موسم آج بھی خشک رہے گا۔ شہر کا درجہ حرارت38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ہزارہ، ہری پور اور مانسہرہ میں بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شرینی اور ماشکیل میں ہلکی ہلکی بارش متوقع ہے۔ مزید براں مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی چند مقامات پر بارش

متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان ڈویژن، کالام اور آزاد کشمیر میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ کالام میں16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

FOLLOW US