Wednesday January 22, 2025

کسی کو بھی حرام نہیں کھانے دوں گا وزیر داخلہ اعجاز شاہ چو ہدری نثار کو پیچھے چھو ڑ دیا، دبنگ اعلان

ننکانہ صاحب (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مزے کرنے کے دن اب ختم ہو گئے ہیں۔جتنے منصوبے ہیں ان میں کسی کو حرام کھانے نہیں دوں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ 70 سال تک ننکانہ صاحب کے عوام کو نظر انداز کیا گیا۔ننکانہ کے لوگوں پر گذشتہ ستر سال

پر مشتمل کتاب لکھ رہا ہوں۔وزیر داخلہ نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کی پارٹی کے ساتھ مزدورں نے کیا کیا۔اور پیسہ کہاں لے کر گئے جلد پتہ چل جائے گا،جتنے منصوبے ہیں ان میں کسی کو حرام نہیں کھانے دوں گا۔جتنا پیسہ ہے سب منصوبوں پر ہی لگے گا۔اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی زندگی کا مقصد مزدوروں کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانا ہے۔ دعا کریں کہ وہ کامیاب ہو جائیں۔انہوں نے کہا مزے کرنے کے دن ختم ہو گئے ہیں۔جو کرپشن کرنے کا ان کا نام سامنے لاؤں گا۔واضح رہے کچھ روز قبل وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نے وزیرِ پارلیمانی امور بریگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیرِ داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہیں پارلیمانی امور کی وزارت سونپی گئی تھی لیکن دو روز قبل ان سے پارلیمانی امور کی وزارت کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔جس کے بعد گذشتہ روز بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے وزارت داخلہ کا چارج

سنبھال لیا۔ اعجاز شاہ جمعہ کو ساڑھے 9 بجے سیکرٹریٹ کے آر بلاک میں وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وزارت داخلہ کے دفتر پہنچنے پر وزیرداخلہ اعجاز شاہ سے وفاقی سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے ملاقات کی جس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ میاں وحید الدین اورسینئر افسران شامل تھے ، سیکرٹری داخلہ کی جانب سے وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو وزارت کے اہم امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

FOLLOW US