Wednesday January 22, 2025

عمران خان کی جانب سیاسی مخالفین کے کمروں میں جاسوسی کیلئے’’ روبوٹ چوہے‘‘ چوڑے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے عجیب و غریب دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مخالفین کی جاسوسی کے لیے ان کے کمروں میں روبوٹ چوہے چھوڑے جا رہے ہیں۔۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نبیل گبول نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی بی کو روبوٹ چوہے چھوڑنے کا کہا ہے۔نبیل گبول نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں سیکرٹیری میرا لگایا ہوا ہے۔اس نے یہ بات مجھے بتائی ہے۔عمران خان کو جس جس پر شک ہے ان کے کمروں میں روبوٹ چوہے چھوڑنے کا کہا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ پر نظر رکھنے کے لیے ان کے کمرے میں روبوٹ چوہا چھوڑا گیا ہے۔اس پر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے اس وقت ہر آدمی پر نظر رکھی ہوئی ہے۔خیال رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول اکثر و اوقات دلچسپ بیانات دیتے رہتے ہیں، کبھی کبھی تو ان کے بیانات پر اگلا بندہ ہسنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ مہنگائی اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ لوگوں نے دوسری شادیاں کرنا چھوڑ دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریبوں اور مڈل کلاس کے لوگوں کو چھوڑو یہاں تو امیر لوگ پریشان ہیں کہ ہم اتنی مہنگائی کیا کریں گے۔لوگوں نے دوسری شادیاں کرنا چھوڑ دی ہیں۔میں خود دوسری شادی کرنے کا سوچ رہا تھا لیکن پھر سوچتا ہوں کہ اگر دوسری شادی کر لی تو گھر کیسے چلاؤں گا؟۔ نبیل گبول کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہپیپلز پارٹی نے پیسہ چوری کیا ہے تو وہ اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ وہ پیسہ چوری کر کے غریبوں میں بانٹ دیتے تھے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے رابن ہڈ کی طرح پیسہ امیروں سے چوری کر کے غریب عوام میں بانٹا اور ان کی بہتری کے کام کیے۔

FOLLOW US