Wednesday January 22, 2025

شاہ محمود قریشی نے اچانک نئے انتخابات کااعلان کر تے ہو ئے کارکنوں کو بڑاحکم جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی کارکنان کو کہا ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، اپوزیشن کا دباؤ بڑھ رہا ہے مگر وہ نیا پاکستان بننے سے کبھی نہیں روک سکتی، جناح کنونشن سینٹر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 23ویں یوم تاسیس پر تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزراء،

معاونین خصوصی اور پارٹی رہنما سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد ہال میں وزیراعظم عمران خان کی سیاسی جدوجہد کی عکاسی کرتی ہوئی ایک ویڈیو چلائی گئی۔وزیر خارجہ اور پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران کو پارٹی کے 23واں یوم تاسیس اور پارٹی کارکنان کو وزیرِاعظم عمران خان مبارک ہو۔انہوں نے 2014 کے تین ماہ سے جاری جاری رہنے والے دھرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُس وقت اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما پر لاٹھیاں پر سائیں، لیکن آج وہی پولیس ان رہنماؤں کو سلام کر رہی تھی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی کے جن رہنماؤں کو ٹکٹ نہیں ملے انہوں نے پروپگینڈے کے باوجود پارٹی کے نظریہ کو نہیں چھوڑا ۔پارٹی کے نائب چیئرمین کا کہنا تھا کہ جو لوگ تحریک انصاف کا تمسخر اڑانے والے آج اسی کے خوف سے ایک دوسرے کے ساتھ جمع ہورہے ہیں۔ملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس میں تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ ہوگئیں، مہنگائی کی باتیں کی جارہی تھیں

لیکن پاکستان کے سیاسی ووٹر نے پی ٹی آئی پر اعتماد کرکے جتوایا۔ پنجاب میں بلدیاتی قانون کے بل کی منظوری پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی قانون منظور ہوچکا ہے تاہم پارٹی کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔

FOLLOW US