Wednesday January 22, 2025

’’ یہ ہو ئی نہ با ت ‘‘ پاکستان نے بھارت کو اقوام متحدہ میں بھی بڑی شکست دے دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو بڑی شکست دے دی ،پاکستان نے کشمیر ی جدو جہد کو مسعود اظہر سے جوڑنے کی بھارتی سازش ناکا م بنا دی ۔پابندیوں کی یو این ایجنڈے میں مسعود اظہر کو آج دہشت گردقرار دیا جا نا شامل تھا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بھارت اور امریکہ مسعود اظہر کو مقبوضہ کشمیر اور پلوامہ حملے سے

جوڑنے کی سازش کر رہے تھے لیکن پاکستان کا اعتراض تھا کہ مسعود اظہر کا پلوامہ و کشمیر ی جدو جہد سے تعلق جوڑنا غلط ہے۔ پلوامہ وکشمیری حق خود ارادیت سےمسعود اظہر کاتعلق الگ کرنے کاموقف مان لیا گیا۔ بھارت کشمیر کی تحریک حق خود ارادیت کو دہشت گردی سے جوڑنے میں ناکام ہو گیا ،بھارت کی یہ ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے۔ امریکہ مسعود اظہر کا معاملہ سلامتی کونسل لے کر گیا تھا

FOLLOW US