Wednesday January 22, 2025

چالاکیوں ہوشیاریوں اور دشمنوں سےمال پانی بٹورنے کے دن اب گئے میجر جنرل آصف غفور کی نیوز کانفرنس کے بعد حکومت نے بھی پی ٹی ایم کے بارے میں دو ٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی نیوز اکانفرنس کے بعد حکومت نے بھی پی ٹی ایم کے بارے میں واضح اعلان کر دیا ہے۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پی ٹی ایم کے نوجوان نہیں ، قیادت پاکستان کیخلاف ہے، پی ٹی ایم نے قومی سلامتی سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا، ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، پی ٹی ایم کی قیادت کے تانے بانے باہر ملتے ، پی ٹی ایم اپنا قبلہ درست کرے۔

انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس کا 13نکاتی ایجنڈا تھا، کابینہ نے وزیراعظم کو کامیاب دورہ چین کی مبارکباد پیش کی۔ فری ٹریڈ ایگریمنٹ ، ایم ایل ون ، زراعت، غربت کے خاتمے سمیت دیگر دوطرفہ معاہدے کیے گئے، کابینہ نے وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان شریف میں وفاقی اداروں میں دفاترز کے اوقات کارصبح 10بجے سے شام 4بجے تک کردیا جائے۔

FOLLOW US