لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا، بل کے مسودے کو آج ہی گورنر پنجاب کو بھجوایا جائے گا،گورنر پنجاب کی منظور ی اور گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی موجودہ بلدیاتی ادارے تحلیل ہوجائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور کرلیاہے۔اپوزیشن
نے ترامیم مسترد ہونے پراحتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ بتایا گیا ہے کہ بل کی منظوری کے بعد ضلع اور یونین کونسل کا نظام ختم ہوجائے گا۔بل کی منظوری کے بعد ضلع اور یونین کونسل کا نظام ختم ہوجائے گا۔نئے بلدیاتی نظام کے تحت ویلج کونسل کا انتخاب غیرجماعتی بنیادوں پر ہوگا۔شہروں میں محلہ کونسل کا انتخاب بھی غیرجماعتی بنیادوں پر ہوگا۔ویلج کونسل اور محلہ کونسل میں زیادہ ووٹ لینے والا چیئرمین ہوگا۔پنجاب اسمبلی میں منظور کیا گیا بل آج ہی گورنر پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔گورنر پنجاب کی منظور ی اور گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی موجودہ بلدیاتی ادارے تحلیل ہوجائیں گے۔