Wednesday November 27, 2024

اب بچنا مشکل ہو گیا پی ٹی ایم کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے۔۔۔؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بعد حکومت نے بھی خطرناک اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے نوجوان نہیں ، قیادت پاکستان کیخلاف ہے، پی ٹی ایم نے قومی سلامتی سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا، ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، پی ٹی ایم کی قیادت کے تانے بانے باہر ملتے ، پی ٹی ایم اپنا قبلہ درست کرے۔ انہوں نے وفاقی

کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس کا 13نکاتی ایجنڈا تھا، کابینہ نے وزیراعظم کو کامیاب دورہ چین کی مبارکباد پیش کی۔ فری ٹریڈ ایگریمنٹ ، ایم ایل ون ، زراعت، غربت کے خاتمے سمیت دیگر دوطرفہ معاہدے کیے گئے، کابینہ نے وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان شریف میں وفاقی اداروں میں دفاترز کے اوقات کارصبح 10بجے سے شام 4بجے تک کردیا جائے۔ تاکہ روزہ داروں کو آسانی بھی ہواور کام کی صلاحیت بھی متاثر نہ ہو۔فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ بلدیاتی نظا م کے تحت نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کرنے جا رہے ہیں، اس کے حوالے سے ساتھ بل کابینہ کے سامنے لائے گئے ہیں،لیگل جسٹس اتھارٹی کا قیام کیا جائے گا۔ہمارے معاشرے میں سب سے بڑا چیلنج خواتین کو وراثت میں حق دینے متعلق ہے، اس کیلئے بل لایا جا رہا ہے، بل سے خواتین کو وراثت میں حق ملنے کا تحفظ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا نظریہ ہے کہ لوگوں کو فوری سستا انصاف فراہم کرنا، کوڈ آف سول پروسیجربل لا رہے ہیں، دیوانی مقدمات کو ڈیڑھ سے دو سال میں حل کرنے کیلئے قانونی سازی کی جائے گی۔بچوں

سے زیادتی کے واقعات روکنے کیلئے زینب الرٹ بل لا رہے ہیں۔بل کا نام زینب اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ سب نے دیکھا کہ معصوم بچی کس طرح معاشرتی وحشت کا نشانہ بنی،بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کو روکا جا سکے۔ سکولوں میں بچوں کی پٹائی کیخلاف بل لایا جا رہا ہے۔آپ نے بھی دیکھا ہوگا کہ دیہاتی علاقوں میں استاد کا ایک تھپڑ ہی اس عمر میں کان کے پردے پھاڑ دیا کرتا تھا، لہذا پٹائی کے واقعات کو روکنے کا بل لایا جارہا ہے۔ سکولوں میں بچوں کو مارنے کے واقعات کیخلاف استاد کیخلاف کریمنل کیس درج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا نے تیل کی قیمتیں 14روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کا فیصہ مئوخر کردیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ای سی سی کو بھجوا دیا ہے کہ دوباہ غور کیا جائے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی ایم اپنا قبلہ درست کرے۔کچھ عناصر بین الاقوامی ایجنڈے ے تحت لوگوں کو ورغلا رہے ہیں۔ پی ٹی ایم نے قومی سلامتی سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا۔ ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ پی ٹی ایم کے

نوجوان پاکستان کیخلاف نہیں ہیں بلکہ پی ٹی ایم کی قیادت کے تانے بانے باہر ملتے ہیں۔ قبائلی علاقوں کا ہر نوجوان پی ٹی ایم میں نہیں ہے۔پاکستان کے غداروں کو قومی مفاد کو داؤ پر لگانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

FOLLOW US