Wednesday January 22, 2025

کل سے گرمیوں کی چھٹیاں شروع موجیں لگ گئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کی صوبائی حکومت نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کےلئے گرمیوں کی چھٹیوںکااعلان کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم مئی سے 30 جون تک ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق سندھ بھر کے اسکول و کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز کل یکم مئی سے ہوگا جو 30 جون تک جاری رہیں گی۔

FOLLOW US