Thursday January 23, 2025

”کمزور لوگ دباؤ برداشت نہیں کرسکتے“ ریحام خان نے اسد عمر کو کمزور اعصاب کا مالک قرار دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سینئیر صحافی ریحام خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سابق وزیرخزانہ اسد عمرکے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہنماکو آہنی اعصاب کا ملک ہونا چاہیے، کمزور لوگ دباؤ برداشت نہیں کر سکتے،۔ انہوں نے کہا کہ ایک طاقتور رہنما وہ ہوتا ہے جو کسی بھی طرح کے حالات میں معاملات اور مسائل کا حل نکال سکتا ہو۔ اسدعمر نے وزیارتِ

خزانہ سے استعفیٰ دینے کے بعد ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب وزیراعظم عمران خان نے انہیں بتایا کہ وہ اب اس عہدے پر مزید کام نہیں کریں گے تو انہین بہت سکون محسوس ہوا، انہوں نے کہا تھا کہ’ میں دماغی توازن کھونے کے دھانے پر تھا۔ سیاسی عدم استحکام کے ماحول میں معاشی اصلاحات متعارف کروانا ایک چیلنج ہے‘۔ اس بیان پر تبصرہ ہوتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ رہنما وہ ہوتا ہے جو مضبوط اعصاب کا ملک ہواور ہر طرح کے حالات میں دباؤ برداشت کرتے ہوئے مسائل حل کر سکتا ہواور کمزور لوگ دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

FOLLOW US