Thursday January 23, 2025

خیبر پختونخوا کی کابینہ میں تبدیلی وزیراعلیٰ محمود خان نے سب کو سرپرائز دے ڈالا

پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان نے کہاہے کہ کابینہ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی وہ با اختیار ہیں اورتمام فیصلے میرٹ کے مطابق کررہے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی وہ با اختیاروزیراعلیٰ ہیں اورفیصلے خودکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں جاری ترقیاتی کام سے ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا،قبائلی اضلاع کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔محمودخان نے کہا کہ 25 مئی سے سوات موٹروے چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیاجائیگاجبکہ پشاور بی آرٹی منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے اورکام بہت جلد مکمل ہوگا۔

FOLLOW US