Wednesday November 27, 2024

تبدیلی سرکار کا ایک اور بڑا کھڑاک ۔۔۔ ملک بھر کے مدارس کے حوالے سے اچانک بڑا فیصلہ کر لیا

پشاور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق نے کہا ہے کہ مدارس سے متعلق منفی پروپیگنڈا ختم کیا جانا چاہیے،مدارس کوختم یابند نہیں کرنا چاہتے یہی اس حکومت کا فیصلہ ہے، اس میں بہتری کے لیے بات چیت لازم ہے. قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق نے کہاکہ مدارس سے متعلق منفی پروپیگنڈا

ختم کیا جانا چاہیے، مدارس کوختم یابند نہیں کرنا چاہتے، اس میں بہتری کے لیے بات چیت لازم ہے.پیر نورالحق نے کہا کہ موجودہ حکومت اور وزیر اعظم نے مدینہ کی ریاست کی بات کی ہے، مدینہ کی ریاست کے خدوخال کیاہیں ؟یہ راستہ دکھانا علما اور مشائخ کا کام ہے.وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق نے کہا کہ کچھ لوگ وزیر اعظم عمران خان کو یہودی کا ایجنٹ اور طالبان خان کہتے ہیں.انہوں نے کہا کہ مدارس سے متعلق بھی سازش کی جا رہی ہے کہ اسے بند یا ختم کیا جارہا ہے.انہوںنے کہاکہ پشاور میں مدرسوں کی بندش کاصرف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے. انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ایک آزاد فلاحی ریاست بنانااس حکومت کی ترجیح ہے قومی علماء کانفرنس میں پاکستان بھر سے مختلف علماء کرام نے شرکت کی، علما کی جانب سے درپیش مختلف مسائل سے متعلق وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا، اجلاس میں بین المسلک ہم اہنگی کو فروغ دینے ،نفرت انگیز لٹریچر کے خاتمے سمیت دیگر اہم امور کے لئے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔

FOLLOW US