Wednesday January 22, 2025

اہم ترین سیاسی رہنماء نےساتھ چھو ڑ دیا،جماعت کوناقابل تلافی نقصان

لاہور(ویب ڈیسک)ملی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے تنظیم کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے،ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد کو تحریری طور پر دیے گئے استعفیٰ میں اُنہوں نے ایم ایم ایل کی الیکشن کمیشن سے رجسٹریشن نہ ہونے کو استعفیٰ کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔تابش قیوم نے کہا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ ملی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیوں کے ذریعہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ،

اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کریں لیکن ملی مسلم لیگ تاحال الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں دل و جان سے پاکستانی آئین اور قانون کا احترام کرتا ہوں، اس لئے میں نے ملی مسلم لیگ کے ترجمان کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تابش قیوم کا کہنا تھا کہ وہ اب آزادانہ طور پر ریسرچ کے شعبہ میں کام کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ تابش قیوم ملی مسلم لیگ کے قیام سے ہی اس نومولود تنظیم سے وابستہ ہو گئے تھے اور ملک بھر میں تنظیم سازی اور ملی مسلم لیگ پر اٹھنے والے اعتراضات پر ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں بھر پور دفاع کرتے رہے ہیں۔

FOLLOW US