Wednesday January 22, 2025

اس خاتو ن کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے پاک فوج نے شرمناک الزام لگانے والی کو بے نقاب کر دیا

راولپنڈی (مانیٹرمنگ ڈیسک ) معروف مصنفہ کی جانب سے پاک فوج پر صدارتی نظام رائج کرنے کےلئے کوششیں کرنے کے الزام پرترجمان پاک فوج کا بھی رد عمل سامنے آگیا ہے ۔ میجر جنرل آصف غفور نے مصنفہ کو عادتاً جھوٹ بولنے والی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصنفہ نے پاک فوج پر جامعات میں صدارتی نظام کے حق میں اور پارلیمانی نظام کے خلاف لیکچرز منعقد کروانے کا الزام عائد کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق معروف مصنفہ عائشہ صدیقی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاک فوج ملک کی جامعات میں صدارتی نظام کے حق میں اور 18 ویں ترمیم کیخلاف لیکچرز منعقد کروا رہی ہے۔مصنفہ عائشہ صدیقی کی جانب سے عائد کیے گئے الزام پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ سے سخت ردعمل دیا ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے معروف مصنفہ عائشہ صدیقہ کو عادتاً جھوٹ بولنے والی خاتون قرار دیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے معروف مصنفہ عائشہ صدیقہ کو چیلنج کیا ہے کہ وہ انہوں اس حوالے سے کسی بھی ایک لیکچر کے مقام اور تاریخ کی تفصیلات بتا دیں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جھوٹ ہمیشہ جھوٹ ہی رہتا ہے۔ مصنفہ عائشہ صدیقہ عادتاً بولنے والی خاتون ہیں۔

FOLLOW US