Wednesday January 22, 2025

مسلم لیگ (ن) پر قیامت ٹوٹ پڑی شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل بارے بھی دھماکے دار خبر

اسلام آباد(آئی این پی ) : وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے 7 افراد کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے نیب کو باقاعدہ ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں بھیجے گئے تمام نام ای سی ایل میں ڈالنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔وزارت

داخلہ کے خط میں بتایا گیا ہے کہ احتساب بیورو کی درخواست پر 7 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں جن میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی، (ن) لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے نام بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مبین صولت، شاہد اسلام الدین، عمران الحق، عظمی عادل خان اور عامر نسیم کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

FOLLOW US