لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ارو انکی مبینہ اہلیہ عائشہ احد کو ایک ہی دن 30اپریل کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے حمزہ شہباز کوآمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں 30 اپریل کو دوپہر تین بجے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل بھی حمزہ شہاز کو کئی بار طلب کیا جا چکا ہے اور منی لانڈرنگ اور زائد اثاثہ جات کیس میں سوالنامہ بھی دیا
گیا تھا تاہم اہم بات یہ ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کو بھی طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق عائشہ احد کو 30اپریل کو دوپہر 12بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اورانہیں بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔