بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے سلسلے میں بیجنگ پہنچنے پر ان کے مایوس کن استقبال نے پاکستانیوں کو حیران کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورہ چین کے سلسلے میں بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ تاہم اس موقع پر چینی حکومت کی کوئی قابل قدر شخصیت وزیراعظم کا استقبال کرنے کیلئے نہیں پہنچی۔
بیجنگ میونسپل کمیٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسٹر لی نے وزیراعظم عمران خان کا بیجنگ ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ وزیراعظم نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ سی پیک ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔پاک چین شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے دورہ کررہا ہوں۔چینی دورے کے دوران چینی ہم وزیراعظم اور چینی صدر سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چین کے تعاون اوردوٹوک حمایت پر شکر گزار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پراعتماد ہوں کہ دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے۔ چین پاکستان کاقریبی دوست اور آئرن بردار ہے