Wednesday January 22, 2025

پاکستان کےممتازعالم دین راولپنڈی سے اچانک لاپتہ، 2دن گزر گئے

راولپنڈی(آن لائن)پاکستان کےممتازعالم دین راولپنڈی سے اچانک لاپتہ، 2دن گزر گئے ۔۔۔ممتازعالم دین مولاناعبدالحمیدنوازراولپنڈی سے اچانک لاپتہ ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مولاناعبدالحمید نواز جن کا تعلق مری سے ہے اور وہ فیملی کے ہمراہ راولپنڈی کمیٹی چوک میں رہائش پذیر تھے ۔ بتا یا گیا ہے کہ وہ دور وز قبل سہ پہر کے وقت اپنے گھرسے راجہ بازارکیلئے نکلے تاہم اسکے بعد سے واپس گھر نہیں آئے

ا ور لاپتہ ہوگئے ہیں ۔اہلخانہ نے بتایا کہ ا نہیں گھرسے نکلتے ہوئے نامعلوم شخص کا فون آیا تھا جس پر وہ اپنے موٹرسائیکل سوار ہوکر گھر سے نکلے تھے ۔ انکی کسی سے دشمنی بھی نہیں تھی ،اچانک گمشدگی کولے کر اہلخانہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانے میں بھی ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست دی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔ انہو ں نے متعلقہ حکام سے انکی تلاش میں مد د کی اپیل کی ہے ۔

FOLLOW US