Wednesday January 22, 2025

میرا پی ٹی آئی کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کا پی ٹی آئی کی انٹر نل سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ اپنی پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چور اور لیٹروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا

کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیچھے کھڑے ہیں اور میں بھی وزیر اعظم کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف دو الگ الگ پارٹیاں ہیں جبکہ آصف علی زرداری اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کی معصومیت کو کیش کروا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ چین کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ کافی کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ پاکستان کا اثاثہ ہیں جبکہ اسد عمر بھی پاکستان کے اثاثے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان ہیں۔

FOLLOW US