Wednesday November 27, 2024

کپتان کی ٹیم کا شاندار کم بیک چوبیس گھنٹے فراہمی کی یقین دہانی کے بعد بجلی کی قیمت کتنی کم کر دی گئی پاکستانیوں کےلئے آخر کار خوشخبری آگئی

اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 4 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے جس سے صارفین کو28 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچے گا، بجلی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار لاگت 6 روپے 97 پیسے جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 11 روپے 35 پیسے فی یونٹ رہی، گیس سے پیداواری لاگت 5روپے 76 پیسے، ایل این جی سے 9 روپ 84 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ نیوکلیئر بجلی کی پیداوار لاگت ایک روپیہ ایک پیسہ فی یونٹ رہی۔سی پی پی اے کے مطابق مارچ کے لیے بجلی کی ریفرنس پرائس 4روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی، ریفرنس پرائس کے مقابلے میں پیداواری لاگت 5روپے 15پیسے فی یونٹ رہی۔‎

FOLLOW US