Wednesday January 22, 2025

حفیظ شیخ امریکی ایجنٹ ہیں، وہ پاکستان مخالف آرٹیکل لکھ رہے ہیں وہ ہوس میں آکر فیصلے کررہے ہیں شیریں مزاری نے دھماکے دار بیان دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسد عمر کے وزرات خزانہ سے ہٹائے جانے کے بعد حفیظ شیخ کو خزانے کا مشیر بنا دیا گیا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری حفیظ شیخ کے حوالے سے ماضی میں کیا کہتی رہیں ۔ سوشل میڈیا نے کچھ بھول بسری یادیں تازہ کر دیں ۔ شیریں مزاری نے ماضی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں کہا تھا کہ آصف زرداری نوازشریف سے مک مکا کر کے امریکی ایجنٹ حفیظ شیخ کو نگران وزیراعظم لانا چاہتے

ہیں۔شیریں مزاری نے یہ بھی کہا تھا کہ حفیظ شیخ امریکی نائب وزیرخارجہ سے ملکر پاکستان کے خلاف آرٹیکل لکھ رہے ہیں۔ شیریں مزاری نے یہ تک کہا کہ حفیظ شیخ اقتدار میں آنے کی ہوس کو پورا کرنے کےلئے غلط فیصلے کر رہے ہیں۔

FOLLOW US