اسلام آباد(آن لائن)نیب نے علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ۔ نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔ نیب کی جانب سے خط چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی منظوری کی بعد لکھا گیا ہے۔نیب نے خط میں موقف اختیار کیاہے کہ علیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کی تحقیقات چل رہی ہیں۔ علیم
خان 30 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔علیم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔واضح رہے کہ علیم خان رواں سال 6فروری سے نیب کی حراست میں ہیں۔ نیب نے اس وقت کے صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کو آف شور کمپنیوں کے اسکینڈل میں گرفتار کر کے نیب کی حوالات منتقل کیاتھا اور نیب نے علیم خان سے 5 آف شور کمپنیوں سے متعلق سوالات کیے۔ علیم خان 18 میں سے صرف 3 سوالات کے ہی جواب دے سکے۔ نیب نے غیر تسلی بخش جوابات کے بعد علیم خان کو گرفتارکیا۔؎