Wednesday January 22, 2025

آج کی ناقابلِ یقین خبر : عظمیٰ بخاری نے شہباز شریف کی قیا دت میں نواز شریف کے خلاف ’’ گو نواز گو ‘‘ کا نعرہ بلند کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کے خلاف کیے جانے والے مظاہرے کے دوران لیگی ایم پی اے عظمیٰ بخاری نے غلطی سے نواز شریف کے خلاف نعرہ لگادیا۔لاہور میں پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر ن لیگ کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کے دوران لیگی ارکان اسمبلی نے حکومت مخالف

نعرے بازی کی تاہم حکومت مخالف نعروں کے دوران ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی، مظاہرے میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف بھی شریک تھے۔عظمیٰ بخاری نے روانی میں ’ گو نواز‘ کا نعرہ لگایا لیکن نعرہ پورا ہونے سے پہلے ہی انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور وہ فوری طور پر رک گئیں جس کے بعد قریب بیٹھی ایک اور خاتون رکن اسمبلی نے ’گو عمران گو‘ کا نعرہ لگایا۔

FOLLOW US