گوجرہ(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کے گھر پر فائرنگ سے ان کا دوست جاں بحق ہوگیا، قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی بال بال بچ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آبادسے رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں ممبر پنجاب اسمبلی تحریک انصاف حلقہ پی پی 119بلال اصغر وڑائچ کے گھر جھنگ روڈ وڑائچ ہاؤس میں اس وقت اچانک فائرنگ ہوگئی۔جب بلال اصغر وڑائچ اپنے ڈیرہ سے اٹھ کر اپنے کمرہ میں چلے گئے تو اسی دوران اچانک ان کے ڈیرہ پر فائرنگ ہوئی جس سے ایم پی اے کا قریبی دوست عمیر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ کا کہنا ہے کہ مخالفین نے مجھے قتل کروانے کی سازش کی ہے، مخالفین کے ایما پر فائرنگ کی ہے جس سے میرا دوست عمیر قتل ہوا ہے خوش قسمتی سے میں کمرہ سے فائرنگ چند منٹ پہلے نکل گیا تھا عمیر میرے پاس ہی رہتا تھا۔پولیس نے مقتول عمیر کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آبادسے رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کے گھر پر فائرنگ سے ان کا دوست جاں بحق ہوگیا، قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی بال بال بچ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آبادسے رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔