Thursday January 23, 2025

نیب کا اچانک بھٹو ہاؤس پر چھاپہ ۔۔۔ بڑی شخصیت گرفتار

لاڑکانہ(نیوز ڈیسک) نیب کی جوئنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے لاڑکانہ میں نوڈیرو بھٹو ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے۔ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث بھٹو ہاؤس کے انچارج عبدالندیم بھٹوکوگرفتارکر لیا ہے۔ نیب نے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ نیب کے مطابق بیرونی ممالک سے پیسہ عبدالندیم بھٹو کے اکاؤنٹس میں ہی آتا تھا اس کے علاوہ جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس سے بھی پیسہ بھٹو ہاؤس کے انچارج کے اکاؤنٹ میں آتا رہا ہے

اور اسی اکاؤنٹ سے جہازوں کے ٹکٹ اور لوگوں کے لیے تحائف خریدے جاتے رہے ہیں عبدالندیم بھٹو سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی ہے اور اب آصف علی زرداری پر چل رہے جعلی اکاؤنٹس کے کیسوں میں نیب نے پیشرفت کرتے ہوئے عبدالندیم کو گرفتار کر لیا ہے عبدالندیم بھٹو کا بھائی سابق وزیراعظم محترم بے نظیر بھٹو کا فوٹو گرافر اور قریبی ساتھی رہا ہے اور عبدالندیم آصف زرداری کا قریبی ساتھی ہے اور اس کے اکاؤنٹ میں اومنی گروپ کی جانب سے بھی پیسے آتے رہے ہین اور ذرائع کے مطابق عبدالندیم نے اومنی گروپ کی جانب سے پیسے وصول کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ نیب نے بھٹو ہاؤس سے اہم رکارڈ بھی قبضے میں لے لیا اور ٹیم بھٹو ہاؤس کے انچارج کو گرفتار کر کے اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ اآصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے کیسز چل رہے ہیں اور ان کے کئی قریبی ساتھی گرفتار بھی کیے جا چکے ہیں جبکہ وہ کود عبوری ضمانت پر ہیں۔

FOLLOW US