لاہور( این این آئی )سری لنکا کی حکومت نے بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی شناخت کے لئے پاکستان سے مدد مانگ لی، لاشوں کی شناخت کیلئے فرانزک ماہرین کی ٹیم سری لنکا روانہ کی جائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کی درخواست پر محکمہ صحت پنجاب نے فرانزک ماہرین کی ٹیم سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے تین رکنی فرانزک ٹیم تشکیل دیدی جس کی قیادت ڈاکٹر ہمایوں تیمور کریں گے ۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق سری لنکا نے پاکستان کے دفتر خارجہ سے تعاون کی درخوست کی تھی تاہم اس ضمن میں فرانزک ٹیم سری لنکا حکام کے ساتھ رابطے میں ہے جو سری لنکا جا کر لاشوں کی شناخت میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔