Thursday January 23, 2025

مزید طوفانی بارشیں تباہی پھیلانے کیلئے تیار، محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مزید طوفانی بارشیں تباہی پھیلانے کیلئے تیار، محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی۔۔۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ چوبیس اپریل سے داخل ہونے کا امکان ہے جس سے شدید بارشیں ہونگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اگلے چار سے پانچ دنوں میں بیشتر علاقے خشک اور گرم رہیں گے۔ تاہم بارشوں کا نیا سلسلہ چوبیس اپریل کو بلوچستان میں داخل ہونا کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں چوبیس سے ستائیس اپریل تک بلوچستان بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے اور ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ بارشوں کے نئے سلسلے کے باعث پھر سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ بارشوں کے اس سلسلے کے ملک بھر میں پھیل جانے کا بھی امکان ہے۔ اسی لیے متعلقہ اداروں کو ہنگامی طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US