لاہور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو(نیب)نے پلی بارگین کرنے والوں کو دوبارہ پکڑنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ پلی بارگین کرنیوالے کی کرپشن پلی بارگین سے بڑی ہوئی تو پھر پکڑیں گے، پلی بارگین کرنے والے بچ نہیں پائیں گے، انہوں نے کہا کہ کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث افراد یہ مت سمجھیں کہ پلی بارگین کر کے بچ جائیں گے۔انہوں نے
کہا کہ اگر نیب کو مزید شواہد ملے کہ کرپشن پلی بارگین سے بڑی ہے تو دوبارہ گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے، نیب نے ایک پلی بارگین کرنے والے کو دوبارہ اسلیے گرفتار کر لیا کہ پلی بارگین کے بعد معلوم ہوا کہ ان کی کرپشن پلی بارگین سے زیادہ ہے جو کرپشن کرنے والے یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ بچ جائیں گے وہ نیب سے بچ نہیں پائے گا۔