Thursday January 23, 2025

ایک دو روز میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب بھی تبدیل درست پیشگوئی کرنے والے دو صحافیوں نے خبر بریک کر دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ملکی صحافی نے گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کیے جانے کے امکانات کا انکشاف کر دیا ہے۔ ایک دو روز میں فیصلے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی صابر شاکر کے مطابق عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوگیا، اعلان 1 سے 2 روز میں ہو جائے گا، جبکہ حامد میر کے مطابق

عثمان بزدار تبدیل ہوں گے تو ان کے ساتھ چوہدری سرور بھی تبدیل کر دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی کابینہ میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے مشاورت کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔گورنر پنجاب اس وقت امریکہ اور کینیڈا کے دورے پر ہیں۔ اپنا دورہ مکمل کر کے آج لاہور کی بجائے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ تاہم اس حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی تبدیل کر دیے جائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد اب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک سے دو روز میں باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ جبکہ اس حوالے سے معروف اور سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے بھی اسی قسم کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم حامد میر نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اگر عثمان بزدار کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹایا گیا، تو ان کے ساتھ ساتھ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بھی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ حامد میر نے ان باتوں کا اظہار نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کے دوران کیا۔

FOLLOW US