Wednesday January 22, 2025

وزرات پٹرولیم سے ہٹائے جانے پر غلام سرور خان کی دھمکی کام کر گئی وزیراعظم ہائوس سے بہت بڑا بیان جاری ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ اور تبدیلیوں کے بعد نئے نام سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔عہدے سے ہٹائےجانے والے غلام سرور خان کو وزارت ہوا بازی دینے کا اعلان کر دیا گیا ۔ غلام سرور خان اس سے قبل وزیر پٹرولیم تھے تاہم ناقص کارکردگی کی بنا پر انھیں اس وزارت سے الگ کر دیا گیا ۔ جس کے بعد وہ امور کشمیر کی وزرات کے خواہشمند تھے ۔ تاہم انھوںنے وزارت ہوابازی کی ذمہ داری دے دی گئی۔ یہ وزارت محمد میاں سومرو سے واپس کی گئی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ غلام سرور خان نے پٹرولیم کی وزرات سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف چھوڑ دینے کی دھمکی دی تھی جو کام کر گئی ہے۔

FOLLOW US