Thursday January 23, 2025

ٹھیک ایک سال میں عام استعمال اشیا کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گئیں ناقابل یقین اعداد وشمار سامنے آگئے

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر گزشتہ حکومت اور موجودہ حکومت کے روزمرہ کی مختلف اشیاءکی قیمتوں کا موازنہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھبرا نے کا وقت ہوا جا تا ہے ۔بد ھ کو انہو ں نے ٹو ئٹر اکا ؤ نٹ ایک چا رٹ پیش کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان بیوروآف شماریات کے اعدادوشمار کے

مطابق مئی 2018ئ میں لہسن 132.39 روپے فی کلو گرام تھا ،مارچ 2019ئ میںیہ قیمت 36.19 فیصد اضافے سے 180.30 روپے ہوچکی ہے،مئی 2018ء میں ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 99.58 روپے فی لٹر تھی جبکہ مارچ 2019ء میںیہ قیمت 12.92 فیصد اضافے سے 112.45 روپے ہوچکی ہے،مئی 2018ء میں مائع گیس فی سلنڈر(11کلوگرام) کی قیمت 1209.85 روپے تھی جبکہ مارچ 2019ء میںیہ قیمت 13.58 فیصد اضافے سے 1374.15 روپے ہوچکی ہے،مئی 2018ء میں مائع گیس فی سلنڈر(11کلوگرام) کی قیمت 1209.85 روپے تھی ،مارچ 2019ء میںیہ قیمت 13.58 فیصد اضافے سے 1374.15 روپے ہوچکی ہے ۔مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی دور میں قیمتوں کا ایک سرسری موازنہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مئی 2018ء میں دال مونگ (د ±ھلی ہوئی) 114.24 روپے فی کلو گرام تھی جبکہ مارچ 2019ءمیںیہ قیمت 21.12 فیصد اضافے سے 138.37 روپے ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مئی 2018ءمیں دال مسور (د ±ھلی ہوئی) 112.69 روپے فی کلو گرام تھی جبکہ مارچ 2019ء میںیہ قیمت 8.10 فیصد اضافے سے 121.82 روپے ہوچکی ہے،مئی 2018ءمیں ویجیٹیبل گھی کے اڑھائی کلو ڈبے کی قیمت 470.12 روپے تھی جبکہ مارچ 2019ء میںیہ قیمت 4.92 فیصد اضافے سے 493.24 روپے ہوچکی ہے ،اسی طرح مئی 2018ء میں ویجیٹیبل گھی (لوز) کے ایک کلو ڈبے کی قیمت 148.26 روپے جومارچ 2019ء میںیہ قیمت 7.60 فیصد اضافے سے 159.53 روپے ہوچکی ہے۔مئی 2018ءمیں اوسط معیار کے سرسوںکے تیل کی قیمت 184.38 روپے فی کلو تھی جومارچ 2019ءمیںیہ قیمت 4.51 فیصد بڑھ کر 192.70 روپے فی کلو ہوگئی۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مئی 2018ءمیں ایک درجن انڈوں کی قیمت 91.85 روپے تھی جبکہمارچ 2019ء میں ایک درجن انڈوں کی قیمت 101.11 روپے ہوگئی ۔انہوں نے بتایا کہ مئی 2018ءمیں ایک لٹربغیرا ±بلے دودھ کی قیمت 83.97 روپے تھی جومارچ 2019ء میں ایک لٹر دودھ کی قیمت 87.89 روپے ہوگئی،اسی طرح مئی 2018ء میں چھوٹے گوشت کی ایک کلو گرام قیمت 767.23 روپے تھی جو مارچ 2019ء میں چھوٹے گوشت کی ایک کلو گرام قیمت 821.24 روپے ہوگئی، مئی 2018ء میں

بڑے گوشت کی ایک کلو قیمت 361.53 روپے تھی جبکہ مارچ 2019ء میں بڑے گوشت کی ایک کلو قیمت 402.11 روپے اضافہ ہوا،ا نہوں نے کہا کہ مئی 2018ءمیں ایک کلو باسمتی چاول کی قیمت 74.63 روپے تھی جبکہ مارچ 2019ء میں ایک کلو باسمتی چاول کی قیمت 78.27 روپے اضافہ ہوا،مئی 2018ءمیں دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 359.81 روپے تھی جبکہ مارچ 2019ءمیں دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 394.56 روپے اضافہ ہوا۔مئی 2018ء میں گندم کی دس کلو قیمت 320.49 روپے تھی جبکہ مارچ 2019ء میں دس کلو گندم کی قیمت 353.73 روپے اضافہ ہوا۔

FOLLOW US