Thursday January 23, 2025

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا افتتاح ہو گیا امیدوار یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام منصوبے کا افتتاح کردیا ۔ انہوںنے یہ افتتاح بدھ کو یہاں ایک تقریب میں کیا ۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 35 ہزار رہائشی یونٹ تعمیر کئے جائیں گے۔وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمین کے لئے پچیس ہزار جبکہ بلوچستان میں گوادر کے ماہی گیروں کیلئے ایک لاکھ دس ہزار اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے۔اس بڑی سکیم سے ملک میں روزگار کے کئی پناہ مواقع پیدا ہوں گے اور اقتصادی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔کئی غیرملکی کمپنیوں نے بھی اس رہائشی منصوبے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

FOLLOW US